سفاک ملزمان نے ڈیڑہ پر سوائی خاتون کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) نامعلوم سفاک افراد نے ڈیرہ پر سوئی شادی شدہ خاتون کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کیلئے نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ 6ج ب کے رہائشی عمر حیات اپنی اہلیہ دولت رانی کے ہمراہ 49ج ب باٹھاں میں محمد علی ڈھلوں کے ڈیرہ پر کام کرتے تھے وہ اپنی اہلیہ دولت رانی بی بی کو ڈیرہ پر چھوڑ کر کام پرچلا گیا رات ساڑھے دس بجے واپس ڈیرپ پر آیا تو دولت بی بی مردہ حالت میں پڑھی تھی، جسے نامعلوم افراد نے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں