سلمان خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

دہلی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو متنازع فلم کالا ہرن کیس میں دہلی ہائی کورٹ سے ریلیف مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ فلم کالا ہرن کو فی الحال سنیما گھروں میں ریلیز نہیں کیا جا سکتا۔کالا ہرن فلم کرائم تھرلر اور ڈرامہ فلم ہے، جس کی کہانی 1998 میں راجستھان میں پیش آنے والے کالے ہرن کے شکار کے متنازع مقدمے سے متاثر ہے جس میں سلمان خان ملوث تھے۔فلم کی کہانی 1998 کے اس واقعے کے گرد گھومتی ہے جس میں کالے ہرن کا شکار کیا گیا تھا، یہ جانور بشنوئی برادری کے لیے مقدس حیثیت رکھتا ہے جس کے بعد اس معاملے نے کئی اہم قانونی تنازعات کو جنم دیا۔فلم کے پروڈیوسر امیت جانی کا بیان ریکارڈ کیے جانے کے بعد ہائی کورٹ نے قرار دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں