ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی فلم شک کے ذریعے اسکرین پر واپسی ہورہی ہے جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا فلم شک کے ساتھ اسکرین پر واپسی کررہی ہیں، یہ گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کا پہلا پروجیکٹ ہوگا۔ فلم کے ٹریلر کی رونمائی کی تقریب کے دوران اداکارہ نے فلم انڈسٹری اور شائقین کو اس بات کا سہرا دیا کہ وہ اداکاروں کو والدین بننے کے بعد بھی کیریئر کو جاری رکھنے کا موقع دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شائقین ماں کو مسترد نہیں کر رہے اور اسی لیے مصنفین، ہدایت کار اور اداکار کائونٹینٹ تیار کر سکتے ہیں۔پرینیتی چوپڑا نے اپنی ساتھی اداکاراں عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون اور اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی تعریف کی کہ انہوں نے ماں بننے کے بعد بھی کام جاری رکھا۔




