ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا کہنا ہے کہ خواتین کو پدرشاہی کے خلاف جد و جہد کرنا ہو گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے فلمی صنعت اور معاشرے میں خواتین کو درپیش روز مرہ کی صنفی تعصبات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ان رویوں کے خلاف لڑنا ہو گا۔اداکارہ نے اپنی آنے والی عدالتی ڈرامہ فلم ہنکار دی رور کے ٹریلر لانچ کے موقع پر اس مسئلے پر بات کی۔فاطمہ ثنا شیخ نے کہا کہ ہماری شروعات ہی دو قدم پیچھے سے ہوتی ہے، آپ جس بھی کمرے میں ہوں، جس بھی عہدے پر ہوں، طاقت یا درجہ بندی میں آپ کی حیثیت کچھ بھی ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ یہ معاشرے کی تربیت کا نتیجہ ہے۔




