ڈراموں میں چیلنجنگ اور مشکل کردار ادا کرنا چاہتی ہوں’ مہوش حیات

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ جو لڑکیاں ان کی اداکاری دیکھتی ہیں، انہیں پسند کرتی ہیں، وہ انہیں آئیڈیل کے طور پر دیکھ کر انسپائریشن لیں۔مہوش حیات نے کہا کہ انہوں نے کم لیکن اچھا کام کیا ہے، جس وجہ سے ان کا نام اور چہرہ لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہوچکا ہے۔ان کے مطابق عام طور پر وہ سال میں صرف ایک ہی پروجیکٹ میں کام کرتی رہی ہیں لیکن ان کا ایک ہی پروجیکٹ بہت اچھا ہوتا ہے، جس وجہ سے ان کا کام ہمیشہ لوگوں کو یاد رہتا ہے۔کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے چیلنجنگ اور مشکل کردار ادا کرنا چاہتی تھیں اور یہ کہ وہ ہدایت کاروں کو بھی اولین پسند ہیں مستقبل میں میری پوری کوشش ہوگی کہ میں اسی طرح معیاری کام کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں