ممبئی (شوبز نیوز) بولی وڈ کے تجربہ کار فلمساز و اداکار سلیم خان نے بیٹے سلمان خان کی اب تک شادی نہ ہونے کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔سلمان خان کے مداح اس سوچ میں مبتلا ہیں کہ کئی رشتوں میں رہنے کے باوجود سپر اسٹار نے اب تک شادی کیوں نہیں کی۔ اگرچہ وہ خود اس موضوع پر زیادہ تر خاموش ہی رہے ہیں لیکن ان کے والد سلیم خان نے ایک پرانے انٹرویو میں اس کی دلچسپ وجہ بتائی تھی۔مذکورہ پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت دوبارہ وائرل ہوا جب حال ہی میں سلمان خان نے سوشل میڈیا پر تنہا اور اکیلے ہونے کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی جس سے ان کے مداح پریشان ہوگئے۔سلمان خان کے رشتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلیم خان نے بتایا تھا کہ وہ اکثر فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خواتین کی محبت میں گرفتار ہو جاتا ہے کیونکہ کام کے دوران وہ ایک دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہیں۔سلیم خان نے کہا کہ بیٹے کی سوچ میں ایک فرق ہے جو شادی نہ ہونے کی بڑی وجہ ہے، وہ زیادہ تر ان لوگوں کی طرف راغب ہوتا ہے جن کے ساتھ وہ کام کرتا ہے، وہ خود مختار اور آگے بڑھنے کا عزم رکھنے والی خواتین کی طرف مائل تو ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی چاہتا ہے کہ شادی کے بعد وہ مکمل طور پر گھر اور خاندانی زندگی پر توجہ دیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ سلمان خان نادانستہ طور پر اپنے لائف پارٹنر میں اپنی والدہ سلمان خان جیسی خوبیاں تلاش کرتا ہے، وہ چاہتا ہے کہ ہونے والی بیوی گھر اور بچوں کی دیکھ بھال بالکل اسی طرح کرے۔ جیسے اس کی ماں نے کی تھی۔اب جب رشتہ شروع ہوتا ہے اور وہ ایک دوسرے سے ملنا جلنا شروع کرتے ہیں۔




