سمارٹ لاک ڈاؤن پر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کی ہدایت پر حکومت پنجاب کے مقررہ اوقاتِ کار پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برگر، شوارما، آئس کریم، پان شاپس، ڈرنک کارنرز، پھل و سبزی فروش اور دیگر تمام دکانیں رات 8 بجے تک بند کر دی جائیں۔ جبکہ ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور شادی ہالز کو رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں اور تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقاتِ کار کی پابندی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں