کمالیہ(نامہ نگار)کمالیہ میں سمارٹ لاک ڈان کی خلاف ورزی پر 13 دکانیں سیل، شہر بھر میں کریک ڈان جاری حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سمارٹ لاک ڈان پر سختی سے عملدرآمد کروانے کیلئیانتظامیہ متحرک ہو گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب 13دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے کاروائیاں کاروانیاں، کلمہ چوک، لاری اڈا، ضیا روڈ اور منڈی موڑ سمیت مختلف علاقوں میں کی گئیں، جہاں متعدد دکاندار حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کاروبار جاری رکھے ہوئے تھے ۔ موقع پر موجود ٹیموں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دکانیں سیل کر دیں اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کا کہنا تھا کہ سمارٹ لاک ڈان پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادھر پیرا فورس اور پولیس کے ہمراہ شہر بھر میں گشت کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ لاک ڈان ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔




