کراچی ( بیوروچیف)کراچی سے نیو یارک کنٹینر بھیجنے کا کرایہ 2 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 9ہزارڈالر تک جا پہنچا،جہازوں کے طویل راستوں نے ترسیل میں بھی20روز تک اضافہ کر دیامہنگی شپنگ اور تاخیر سے پاکستانی برآمدات عالمی منڈی میں دبا کا شکار ہیں،درآمدات کی لاگت بڑھنے سے ملکی معیشت کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے سمندری راستوں میں خطرات کے باعث بیرون ملک مال بھیجنا مہنگا، درآمدی سامان منگوانا مشکل ہوگیاپاکستانی تجارت دوہری مشکلات میں گھرگئی،آبنائے ہرمز اور بحیرہ احمر کے اطراف سیکیورٹی خدشات نے تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر کر دی۔ٹیکسٹائل، گارمنٹس، چاول، چمڑے، کھیلوں کے سامان، سرجیکل آلات، ادویات اور سمندری خوراک سمیت متعدد شعبیمتاثر ہو رہے ہیں،دوسری طرف توانائی،خام مال اورصنعتی اشیا کی درآمد بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔وزارت تجارت کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی سے نیویارک 40 فٹ کنٹینر بھیجنے کا کرایہ تقریبا 2 ہزار ڈالر سے بڑھ کر آٹھ سے 9 ہزارڈالر تک پہنچ گیا، چین سے کنٹینر کی ترسیل بھی 2 ہزار سے 2400 ڈالر کے بجائے اب 4 ہزار سے ساڑھے چار ہزار ڈالر میں پڑ رہی ہے۔ صرف کرایے ہی نہیں بڑھے۔سامان کی منزل تک پہنچنیکا انتظار بھی طویل ہوگیا،کیپ آف گڈ ہوپ کے راستے جہازوں کی آمدورفت سے سفرمیں 15 سے 20 دن اضافی لگ رہے ہیں,امریکا کی مشرقی ساحلی ریاستوں تک پاکستانی برآمدات پہنچنیمیں اب 40 سے 42 دن لگ رہے ہیں۔وزارت تجارت کی دستاویزمیں خدشہ ظاہرکیاگیا ہیکہ خلیجی ممالک کو پاکستان کی براہ راست برآمدات میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر تک کمی ہو سکتی ہے,بحری راستوں کی بندش کی صورت میں توانائی کا درآمدی بل بھی تقریبا ساڑھے چار ارب ڈالر بڑھنے کا اندیشہ ہے۔




