سمندری (بیورو چیف)خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس بھی منظر عام سے غائب تفصیلا ت کے مطابق تحصیل بھر میں اور خاص طور پر شہری اور دیہی علاقوں میں ناجائز منافع خور سادہ لوح شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، روزمرہ کی اشیا ئے خورونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی،تحصیل انتظا میہ کی طرف سے جاری کردہ ریٹ لسٹ فقط 20روپے میں فروخت کرنے تک محدود ہے،جہا ں ایک طرف دکاندا ر و ں نے ریٹ لسٹیں آویزاں کرنا اپنی ہتک اور بے عزتی سمجھ رکھا ہے تووہاں دوسری طرف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر کے ٹھنڈے کمروں سے نکل کر روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ گوراہ تک نہیں کرتے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی، عوامی، سماجی اور کارو با ر ی حلقوں نے وزیر اعظم،وزیر اعلیٰ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




