سمندری پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں

سمندری (بیورو چیف )پولیس تھانہ سٹی نے13سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتارکر لیا ایک شخص سے ناجائز اسلحہ برآمد اور جوا سے قسمت بدلنے میں مصروف تین ملزمان کو گرفتارکر لیا تھانہ سٹی پولیس نے 66روڑ محلہ اشرف آباد سے13سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا مدعی مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد نے ملزم پر الزام عائد کیا کہ ملزم نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر گھر میں داخل ہو کر اس سے زبردستی زیادتی کی ہے ملزم اس سے قبل بھی مذکورہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے اور اس دوران لڑکی نازیبا تصاویر بھی بنا رکھی تھیں جس سے وہ اسے بلیک میل کرتا تھا پولیس ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس نے کالج چوک میں ایک شخص سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ اقبال ٹان کے قریب تاش پر جوا کھیلتے تین افراد پولیس نے گرفتار کر لیئے داپر لگی رقم تاش اور موٹر سائیکل سمیت دیگر اشیا قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں