فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ بلال چوک میں شارٹ سرکٹ کے باعث سولر پینل کی بیٹریوں کو آگ لگ گئی’ ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بلال چوک میں شہری احمد کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث سولر کی بیٹریوں میں آگ لگنے سے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔




