فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیراکاسندس فائونڈیشن کا دورہ، آگاہی واک میں بھی شرکت۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے سندس فائونڈیشن کا دورہ کیا۔سندس فائونڈیشن پہنچنے پر انتظامیہ اورفائونڈیشن کے عہدیداران نے استقبا ل کیا۔ سندس فائونڈیشن میں تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، اور دیگر خون کی بیماریوں میں مبتلا بچوں سے ملاقا ت کے دوران خیریت دریافت کی اور آگاہی واک میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پرانتظامیہ نے مریض بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات،بلڈ بینک اور فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے اس موقع پر کہا کہ سندس فائونڈیشن انسانیت کی خدمت کا ایک عظیم مشن سر انجام دے رہی ہے۔مریض بچوں کی فلاحی خدمات کا نظام قابل ستائش ہے۔فلاحی ادارے معاشرے کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔آر پی او سہیل اختر سکھیرا نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔سندس فائونڈیشن میں زیر علاج بچوں کی حوصلہ افزائی اور روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔




