ماموں کانجن (نامہ نگار)سنڈھیانوالہ سیکشن 4ماہ سے ضلعدار سے محروم، 58دیہات پر صرف 2پٹواری، عوام دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور،اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار لوئر چناب کینال ایسٹ سرکل فیصل آباد: برالہ ڈویژن کے سنڈھیانوالہ سیکشن میں 4ماہ سے ضلعدار کی عدم تعیناتی، 58دیہات متاثر برالہ ڈویژن کے اہم سنڈھیانوالہ سیکشن میں ضلعدار کی سیٹ گزشتہ چار ماہ سے خالی ہے، جس کے باعث سیکڑوں سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پورے سیکشن میں 58دیہات کے لیے صرف دو پٹواری موجود ہیں،اس وقت پورے سیکشن میں صرف دو پٹواری تعینات ہیں جو کام کا بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ہیں عملے کی کمی کے باعث متعلقہ معاملات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں ،عوامی حلقوں نے افسران بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلعدار تعینات کیا جائے اور پٹواریوں کی کمی بھی پوری کی جائے تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل میں کمی آ سکے۔




