سنگاپور میں اچانک زمین دھنسنے سے کار گڑھے میں جا گری

مالے (مانیٹرنگ ڈیسک) سنگاپور میں اچانک زمین دھنسنے سے ایک کار گہرے گڑھے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں سڑک کا ایک حصہ بند کر دیا گیا۔ حادثہ سنگاپور کے علاقے تانجونگ کاٹونگ روڈ ساتھ اور مانٹ بیٹن روڈ پر پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ڈیش کیم فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک اچانک بیٹھ گئی اور ایک گہرا گڑھا پڑگیا جس میں ایک سیاہ رنگ کی کار پھنس گئی۔ قریبی تعمیراتی کار کنو ں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رسی کے ذریعے خاتون ڈرائیور کو گڑھے سے باہر نکالا، سنگاپور سول ڈیفنس فورس (SCDF) کے اہلکار موقع پر پہنچے اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں