فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ،جنرل سیکرٹری شیخ سعید،ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد نے اپنی اور شہر بھر کے تاجروں کی جانب سے سوتر منڈی کے ایک آفس میں لگنے والی خوفناک آگ اور اسکے نتیجے میںایک قیمتی جان کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسکاذمہ دار واپڈا کو قراردیا اور کہا کہ 3 سالوں میں سوتر منڈی میں آگ لگنے کا یہ تیسراواقعہ ہے جس میں ابتک 8 افراد کی شہادت ہو چکی ہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ3 سالقبل جب آگ لگنے کا پہلا وقعہ ہوا تھا اسی وقت ہم واپڈا سے مطالبہ کر رہے تھے کہ آٹھوں بازاروں میں بجلی کی لٹکی ہوئی تاروں کو انڈرگرائونڈ کور کیا جائے پنجاب حکومت سے کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور ہونے اور حکومتی ذمہ داروں کے وعدوںکے باوجود تاجر تنظیموں کے مطالبے کو پذیرائی نہیں دی گئی جسکے نتیجہ میں گزشتہ روز یہ دوسراواقعہ رونما ہوا گیاانہوں نے سوال کیا کہ ہمیں بتایا جائے کہ سوتر منڈی میں8 بیگناہ افراد کی شہادت کا ذمہ دار کون ہے اور آٹھوں بازاروں میں بجلی کی لٹکی ہوئی تاروں کو انڈرگرائونڈکرنے کیلئے حکومت نے 30 کروڑ روپے کی جو گرانٹ دی تھی وہ کہاں گئی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہاکہ فیصل آباد کی یارن مارکیٹ ایشیاء کی سب سے بڑی منڈی ہے جو حکومت کو اربوں روپے ٹیکس فراہم کرتی ہے اسکے اس مارکیٹ کے تاجروں کو لاوارث سمجھتے ہوئے انہیں کوئی سہولت میسر نہیں وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کواسکا فوری اورسنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا ۔




