گوجرہ(نامہ نگار) اگر قوم نے موقع دیا تو جماعت اسلامی برسرِ اقتدار آکر وطن عزیز کو خوشحا لی اور ترقی کی راہوں پر گامزن کرے گی نیز سودی نظام سے نجات دلائی جائیگی۔جماعت اسلا می کی جدو جہد کومحض ایک انتخابی پیمانے پر نہیں پرکھنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلا می پنجاب وسطی مولانا محمد جاوید قصوری نے جماعت اسلامی گوجرہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ یوم تاسیس پر عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی امیر ڈاکٹر عطاء اللہ حمید نے کی۔تقریب سے مولانا رحمت اللہ ارشد، مولانا عارف محمود،حیدر علی چوہدری اورمحمود عزمی نے بھی خطاب کیا۔محمدجاوید قصوری نے کہاکہ سودی نظام نے ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ ملک سے کرپشن،لاقانونیت جیسی برائیو ں کے خلاف جماعت اسلامی کی جدو جہد انشاء اللہ ضرور رنگ لائیگی اور قوم کیلئے خوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے۔




