سوساں روڈ ٹریفک سگنل فعال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت میونسپل کارپوریشن نے سوساں روڈ ٹریفک سگنل کو فعال بنادیا۔ٹریفک سگنل کے چلنے سے ٹریفک کی بہتر آمدورفت ہورہی ہے۔ایڈمنسٹریٹر/کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کا مشن جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کا پیچ ورک،سٹریٹ لائٹس روشن اور ٹریفک سگنلز کو فعال بنانے کے لئے ٹیموں کو متحرک کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں