سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ایوننگ OPDشفٹ کاآغاز

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن’ کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی ہدایت پر ایم ایس سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون ڈاکٹر انجم رضا نے ہسپتال میں ایوننگ OPD شفٹ کا آغاز کر دیا۔ جس میں میڈیکل’ بچوں کی سرجری’ آرتھوپیڈک’ یورالوجی’ ریڈیالوجی اور پتھالوجی کے شعبوں کو فعال کر دیا گیا۔ پنجاب سوشل سکیورٹی کے اس اقدام سے محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کو دن کے وقت میں چھٹی لینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ایم ایس ڈاکٹر انجم رضا نے کہا ہے کہ پنجاب سوشل سکیورٹی 95,881 صنعتی وتجارتی اداروں کے 12لاکھ سے زائد ورکرز اور ان کے 85لاکھ سے زائد زیرکفالت افراد کو صحت وعلاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹائون میں رجسٹرڈ 2,16,252 ورکرز اور ان کے زیرکفالت 12,97,512 افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر دی۔ علاوہ ازیں مذکورہ ہسپتال میں اینڈوسکوپی’ بریسٹ کینسر اور نیوروسرجری کے قیام کا عمل بھی لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کے مالی سال 2024-25ء کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارہ نے سالانہ 30ارب سے زائد آمدن حاصل کی اور انہوں نے اپنے ادارے کے رجسٹرڈ ورکرز کیلئے مریم نواز شریف راشن کارڈ کا اجراء بھی کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں