فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر سوشل میڈیا جرنلسٹس فورم میاں منور اقبال کی سوشل میڈیا وفد کے ہمراہ سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے ملاقات ۔ سی پی او فیصل آباد نے سوشل میڈیا جرنلسٹ کے وفد کو شہر میں ہونیوالے جرائم کی کمی بارے آگاہ کیا اور کہا شہریوں کے جان مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت کوشاں اور پولیس کو سوشل میڈیا جرنلسٹس فورم کے ساتھ کی بھرپور ضرورت ہے اس موقع پر صدر میاں منور اقبال نے سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقعہ پر صدر میاں منور اقبال نے کہا کہ تھانہ ساندل بار ایس ایچ او کی نااہلی کی وجہ سے قتل کے دو ایسے واقعات رپورٹ ہوئے جو کہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنے۔ سنئیر نائب صدر بلال ڈوگر نے شہر میں جرائم کی کمی پر ضلعی پولیس جو سراہا اس موقع پر سیکرٹری اورنگزیب ملک نے کہا کہ شہر میں کسی بھی قسم کا کیس جب پولیس حل کرتی ہے تو اس کے موقف کے لئے سوشل میڈیا جرنلسٹس فورم کے ممبران کو فوری رابطے میں لے کر ٹائم دیا جائے تاکہ سچ کو بروقت رپورٹ کرکے شہریوں تک پہنچا دیا جائے نائب صدر صدر حنان بخاری کا مزید کہنا تھا کہ تنظیم کے متعدد ممبران موقف نہ ملنے کی وجہ سے سٹوری کو وقت پر مکمل نہیں کر پاتے جس وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سابق سیکرٹری پریس کلب میاں کاشف فرید کا کہنا تھا کہ رات کو ریڈ کے دوران خواتین پولیس اہلکار ریڈ میں شامل نہیں ہوتیں جو ریڈ پولیس کے لیے بدنامی اور ناخوشگوار واقعات کا سبب بنتے ہیں اس موقع پر سینئر جرنلسٹ قمر مرزا نے کہا کہ ضلعی پولیس تھانوں میں سالہا سال سے ایک ہی تھانہ میں تعینات پولیس اہلکار علاقہ میں جرائم کا موجب ہیں جس کی وجہ سے شہر میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر سی پی او فیصل آباد نے ان سب معاملات کو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی ملاقات میں سی پی او فیصل آباد نے تمام ممبران سے گزارش کی کہ پتنگ بازی کا سیزن بھی شروع ہو رہا ہے جس پر شہریوں میں یہ کمپین چلائی جائے کہ اس خونی کھیل سے دور رہیں اور اپنی جانوں کی حفاظت کریں۔ اس موقع پر فنانس سیکرٹری شعیب الطاف، انفارمیشن سیکرٹری فیضان خالد، جوائنٹ سیکرٹری میاں ارسلان ایگزیکٹو ممبران میں امنان راجپوت، ابرار برکت، علی رضا، معظم جٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔




