سوشل میڈیا سے دوری تشہیری حکمت عملی کا حصہ نہیں ‘ تاپسی پنوں

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تاپسی پنوں نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بیان کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں ایک سال کے وقفے کے سوشل میڈیا پر واپس آئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ کسی تشہیری حکمت عملی کا حصہ نہیں تھا بلکہ ذہنی سکون، ذاتی زندگی اور وقت کے بہتر استعمال کے لیے تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کا حصہ بننا، خود کو نمایاں رکھنا اور ہر وقت سرگرم دکھائی دینے کی دوڑ ذہنی طور پر تھکا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے فون سے سوشل میڈیا ایپس کو خذف کردیا اور حقیقی زندگی پر توجہ مرکوز کرلی، اس دوران مجھے احساس ہوا کہ یہ ہمارے وقت کا بڑا حصہ ضائع کررہا ہے’ سوشل میڈیا سے دوری کے باعث مجھے پیشہ وارانہ سطح پر دباو کا سامنا کرنا پڑیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں