سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالا ملزم گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم صیام کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالہ انسپکٹر علی عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا اور اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہر میں امن و امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں