سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد سزائے موت کیخلاف اپیل خارج

اسلام آباد (بیورو چیف)سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے مجرم قیصر ایوب کی اپیل خارج کردی۔کیس کی سماعت بدھ کو جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں بنچ نے کی ۔درخواست گزار محمد سعید نے دونوں ملزمان کے خلاف تلہ گنگ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔ مقدمے میں شریک ملزم آمون کو عدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا تھا جبکہ قیصر ایوب کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے قیصر ایوب کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں