نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز (جو ایکس کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا)نے ماہانہ 50 کروڑ فعال صارفین کا سنگِ میل عبور کرلیا۔ گزشتہ سال اگست کے بعد سے تھریڈز میں تقریبا 10 کروڑ نئے صارفین شامل ہوئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام کے ساتھ مضبوط انضمام نے صارفین کے لیے تھریڈز پر منتقل ہونا آسان بنا دیا۔ تاہم، میٹا کے مطابق حال ہی میں متعارف کرایا گیا کمیونٹیز فیچر بھی اس غیر معمولی ترقی کی ایک بڑی وجہ ہے۔50 کروڑ صارفین کا ہندسہ مکمل ہونے پر کمپنی نے کمیونٹیز فیچر کو باضابطہ طور پر بیٹا مرحلے سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔




