سونو نگم تکلیف دہ اعصابی بیماری میں مبتلا

ہریانہ (شوبز نیوز) معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے حال ہی انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک تکلیف دہ اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انہیں متعدد بار علاج کے لیے اسپتال جانا پڑا۔ فرید آباد (ہریانہ) سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ سونو نگم کے مطابق اس دوران انکے متعدد ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین ہوچکے اور وہ کئی ادویات استعمال کر رہے ہیں۔مختلف زبانوں میں 5 ہزار سے زیادہ گیت گانے والے اور 2003 کے ٹائٹل ٹریک کل ہو نہ ہو پر نیشنل ایوارڈ کے حامل سونو نگم نے منگل کو اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی حالیہ صحت کی صورتحال کے بارے میں کھل کر بات کی۔ انہوں نے اس تجربے کو جسمانی طور پر نہایت تکلیف دہ اور تھکا دینے والا قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ علاج کے دوران تجویز کی گئی پٹھوں کو آرام دینے والی ادویات نے ان کے گلے پر بھی اثر ڈالا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں