کراچی(بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔گزشتہ روز بازارِ حصص میں 377پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42ہزار 430پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42ہزار 969پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تھا اور انڈیکس نے ایک لاکھ 42ہزار 174پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی تھی۔پی ایس ایکس میں جاری حالیہ نئی تیزی نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو مثبت راہ دکھائی ہے، وہیں معیشت کے استحکام کی امیدیں بھی مزید بڑھا دی ہیں۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔




