سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے اور انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 37ہزار کی حد عبور کر لی ،د وسری جانب ڈالر بھی12پیسے سستاہوگیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100انڈیکس میں 924پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 37ہزار 304پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر 100انڈیکس ایک لاکھ ، 36ہزار 380کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 12پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 84پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں