سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 65ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 65ہزار 348پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 638 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں