کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں انڈیکس 5ہزار ایک سو سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 1لاکھ 76ہزار 2سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باعث 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔




