کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 40ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1600سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 40ہزار 107پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 38ہزار 4سو 12کی حد پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 20پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.95روپے سے کم ہو کر 282.75روپے پر آگیا۔




