سٹاک مارکیٹ میں مندی’ انڈیکس 2ہزارپوائنٹس گر گیا

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز شدید مندی سے ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 2700سے زائد پوائنٹس مائنس ہو کر 1لاکھ 79ہزار 448پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 982پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 82ہزار 241پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں