کراچی (بیوروچیف) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکے آغازپر مندی کا رجحان ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالرایک پیسہ سستاہوگیاپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر آج مندی کا رجحان دیکھاجارہاہے اورہنڈریڈ انڈیکس میں 688 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدانڈیکس ایک لاکھ76ہزار935 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔دوسری طرف انٹر بینک میں امریکی ڈالر1 پیسے سستا ہوگیاجس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277.85 روپے سے کم ہوکر 277.84 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔




