سٹیزن کونسل کی تنظیم نو،میاں طاہر ایوب صدرنامزد

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) شہرکی معروف سماجی تنظیم سٹیزن کونسل کی تنظیم نو،سابق چیئرمین سی سی28گلستان کالونی میاں طاہر ایوب صدر جبکہ میاں تجمل حسین سنیئر نائب صدر ، میاں ناصر محمودنائب صدر،ثاقب فاروق بٹ جنرل سیکرٹری ، خالدمحمودچوہدری میڈیاآرگنائزر،ڈپٹی سیکرٹری ظہیراحمد،میاںزاہدایوب چیف آرگنائز ر ،ساجد کمبوہ ڈپٹی چیف آرگنائزر،زاہداسلام فنانس سیکرٹری ہوں گے۔میاںطاہرایوب نے بتایا کہ تنظیم شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہدکرتے ہوئے شہریوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان پل کاکرداراداکرے گی ۔اس وقت شہریوں کو سب سے بڑا درپیش مسلہ پارکنگ کی کا ہے ، جس کی وجہ سے شہری شدیدعذاب میں مبتلا ہیں۔سٹریٹ لائٹس، انکروچمنٹ ،گرین بیلٹس اور پارکس میں سہولیات کاجائزہ لے کرانہیں حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ایف ڈی اے، واسا،فیسکو،میونسپل کارپوریشن،پی ایچ اے سمیت دیگر اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے روابط اورمعاونت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں