سٹیل ملز کی سنی گئی،بحالی کیلئے روس سے معاہدہ

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے تاریخی معاہدہ ،ر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معاہدہ پاکستان اسٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔دونوں ممالک نے کراچی میں واقع پاکستان سٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے،یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارتخانے میں طے پایا جہاں پاکستان کی جانبسے سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں