راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے رانڈ کے تیسرے روز سٹیٹ بینک کے عبداللہ فضل نے ناقابل شکست ٹرپل سنچری اورکنگز مین اکیڈمی کے سعود شکیل نے سنچری سکور کی۔ ایم آئی ٹی سلیوشنز کے خالد عثمان نے چھ جبکہ کے آر ایل کے ارشد اقبال نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ نیشنل گرانڈ میں سٹیٹ بینک نے عبداللہ فضل کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت غنی کے خلاف پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 638 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی اور 316 رنز کی برتری حاصل کی۔عبداللہ فضل نے ناقابل شکست 309 رنز بنائے۔




