فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے 16 جون 2026 سے شروع کیے گئے جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا سلسلہ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب تک مجموعی طور پر 9,680 جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ حاصل کرنے کے اہل ہیں۔ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے 25 ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز پر یہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کی پنک وین اور بلیو وین کے ذریعے بھی شہریوں کو ان کی دہلیز پر جوینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔




