فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیئرمین محمد امین بٹ اور ان کی ٹیم نے اپنی قائد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جیل روڈ زرعی یونیور سٹی پر فقید المثال استقبال کر کے میلہ لوٹ لیا’ محمد امین بٹ اپنی ٹیم کے ہمراہ صبح 9 بجے ہی اپنے استقبالیہ کیمپ میں پہنچ گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے استقبال کیلئے انتظامات مکمل کئے’ دن گیارہ بجے آٹھ بازاروں’ گول بازاروں اور ان سے ملحقہ گلیوں کی تاجر تنظیموں کے منتخب صدور اور سیکرٹریز سینکڑوں تاجروں پر مشتمل ریلیوں کی شکل میں استقبالیہ کیمپ میں پہنچنا شروع ہو گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے استقبالیہ کیمپ تاجروں اور دکانداروں سے کھچا کھچ بھر گیا’ محمد امین بٹ استقبالیہ کیمپ میں ریلیوں کا والہانہ استقبال کرتے رہے’ ان میں سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی اپنی کشمیری برادری کے ہمراہ استقبالیہ کی زینت بنے’ اس کے علاوہ انجمن تاجران ریلوے روڈ چیف آرگنائزر میاں مبین شہزاد’ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل’ مکی کلاتھ مارکیٹ کے چیف آرگنائزر شیخ یوسف گچھا’ فوڈ بورڈ فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری وسیم ذبیع اللہ’ سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے سینئر وائس چیئرمین ذیشان جاوید ظفر’ انجمن تاجران کچہری بازار کے صدر چوہدری خالد جٹ’ انجمن تاجران مدینہ ٹائون کے صدر چوہدری وقاص گجر’ گول بازار کے صدرخرم شہزاد’ جھنگ بازار کے صدر چوہدری محسن انوار’ مزمل طور’ مبشر ٹھاکر’ محمد یاسر کے علاوہ تاجروں’ دکانداروں اور ریڑھی چھابڑی والوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی’ اس موقع پر محمد امین بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کی بیٹی آ رہی ہے ہم ان کا ایسا فقید المثال استقبال کریں گے کہ اس سے پہلے کبھی ان کا ایسا استقبال نہیں کیا ہو گا’ یہ لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اپنی قائد محترمہ مریم نواز شریف کے استقبال کرنے کیلئے بے چین کھڑا ہے’ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ثابت کرنا ہے کہ ہم حقیقی معنوں میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر ہیں اور اپنے قائدین کے ایک اشارے پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں’ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت آج ہیں الیکٹرو بسز کا تحفہ میسر آیا’ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خاں نے اچھے اور برے ہر وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے اور ہم بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں’ اس موقع پر استقبالیہ کیمپ میں موجود تاجر اور دکاندار حکومت کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے’ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے مین گیٹ سے الیکٹرو بس میں سوار رانا ثناء اللہ خاں اور دیگر مقامی قائدین کے ہمراہ باہر نکلیں تو مریم نواز زندہ باد کے فلک شگاف نعروں فضاء بلند ہو گئی’ جب مریم نواز شریف امین بٹ کیمپ کے سامنے پہنچیں تو محمد امین بٹ نے اپنی قائد پر زبردست گل پاشی کہ مریم نواز شریف نے بھی اپنا ہاتھ فضاء میں بلند کر کے محمد امین بٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا’ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے گزرنے کے بعد بھی تاجر اور دکاندار وہیں پر ہی حکومت اور امین بٹ کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے’ اس موقع پر سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) کے چیف آرگنائزر میاں مبین شہزاد’ صدر چوہدری ارشد’ جنرل سیکرٹری عباس حیدر شیخ’ گروپ لیڈر چوہدری بہادر علی اپنی کشمیری برادری’ حافظ طاہر جمیل’ ذیشان ظفر ‘ یوسف گچھا سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ آج ہم نے اپنے چیئرمین محمد امین بٹ کے ساتھ مل کر اپنی قائد مریم نواز شریف کا تاریخی استقبال کر کے ثابت کر دیا ہے کہ فیصل آباد کے تاجر میاں محمد نواز شریف کے مخلص ساتھی ہیں اور فیصل آباد کل بھی مسلم لیگ (ن) کا قلعہ تھا آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہے گا۔




