سپریم کورٹ’ 36سال پرانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (بیورو چیف)سپریم کورٹ میں مروجہ انتخابی نظام کو غیر اسلامی قرار دینے، حدود آرڈیننس میں زنا کے جرم اور شہادتوں سے متعلق دائر تقریبا36سال پرانی آئینی درخواستوں کی سماعت5دسمبر کو ہوگی۔وفاقی حکومت نے شرعی عدالت کے فیصلوں کے خلاف 89 میں اپیلیں دائر کی تھیں جن کی سماعت کے لیے پانچ رکنی شریعت اپیلیٹ بنچ تشکیل دے دیا گیا جو جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی، جسٹس شکیل احمد، شریعت اپیل بنچ کی ایڈہاک رکن، ڈاکٹر خالد مسعود اور ڈاکٹر قبلہ ایاز پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بنچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں