سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں ان ڈور کھیلوں کی سہولیات مزید اپ گریڈ کرنیکا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی سٹی میں ان ڈور کھیلوں کی سہولیات کو مزید اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ سوئمنگ پولز میں تمام تر حفاظتی و احتیاطی اقدامات کو جامع بنائیں۔ انہوں نے یہ حکم سپورٹس کمپلیکس کے تفصیلی معائنے کے دوران جاری کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسما محسن، یاسر اعجاز چٹھہ، منیجر واسسٹنٹ منیجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، چوہدری طارق نذیر و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے رواں سیزن کے لیے شروع کئے گئے سوئمنگ پولز کو خصوصی طور پر چیک کیا اور کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے سوئمنگ پول کا بھی باحفاظت انداز میں آغاز کریں۔ انہوں نے جیمنزیم میں مزید جدید مشیری کا اضافہ کرنے اور دیگر کھیلوں کے کورٹس کے مکمل تحفظ اور ذمہ دارانہ دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے منتظمین کو پیڈل ٹینس کے مقابلوں اور سپورٹس گالس منعقد کرنے کا حکم دیا تاکہ کھیلوں کی رونقیں بحال رہیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے نے سیکورٹی، لینڈ سکیپنگ، خوشگوار ماحول اور دیگر انتظامی ودفتری معاملات کو فعال رکھنے اور ممبرز کو بلا تعطل معیاری سہولیات فراہم کرنے کی تلقین کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں