فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن ہم سب کو دوسرا گھر ہے’ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر مامور کر کے احسان عظیم کیا ہے’ سپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی’ انہیں بہترین تعلیم سے آراستہ کرنا اور دلجوئی کرنا ہم سب کا فرض ہے’ان خیالات کا اظہار ایپکا سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ سیکنڈری سکول سپیشل ایجوکیشن مدینہ ٹائون میں نئے تعینات ہونے والے اساتذہ میڈم افسانہ نرگس’ میڈم شبانہ’ میڈم سدرہ اور حسن انصاری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے پرنسپل ندیم انجم اور ڈویژنل صدر ایپکا رانا عابد رضوی نے کیا’ اس موقع پر سکول ہذا کے اساتذہ میڈم سنا روف’ میڈم فوزیہ’ میڈم ماریہ پروین’ میڈم صائمہ فیصل بھٹی’ رمضان جٹ’ خادم گجر ‘سجاول بٹ’ افان گجر’ زاہد حمید’ نوبل ناز’ عاصم نخیز’ محمد صدیق’ عزیر نعیم بٹ’ رانا مصدق’ رضیہ پروین’ عبدالرزاق’ محمد افضل’ طارق محمود’ ضیا اللہ اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے’ پرنسپل ندیم انجم’ ڈویژنل صدر ایپکا رانا عابد نے نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کا شاندار استقبال کیا ان کی آمد پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں’ گلدستے پیش کئے اور انہیں مالائیں پہنائیں’ پرنسپل ندیم انجم’ ڈویژنل صدر ایپکا رانا عابد اور مقررین نے توقع کا اظہار کیا کی اپنی تعیناتی کے دوران اساتذہ سپیشل بچوں کے ساتھ والدین جیسا رویہ رکھیں گے اور ان سے ایسے ہی پیار’ محبت اور شفقت سے پیش آئیں گے جیسے وہ اپنے بچوں کے ساتھ پیش آتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ سپیشل بچوں کی احساس محرومیاں ختم کرنے میں کوشاں ہے’ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سپیشل طلباء و طالبات کیلئے مفت علاج معالجہ’ روزگارپروگرام برائے سپیشل طلباء و طالبات’ رائزنگ سٹار کارڈ برائے سپیشل چلڈرن کے علاوہ بہت سے پروجیکٹس کی منظوری دی ہے ۔




