سپیکر ملک احمد خان سے مریم اورنگزیب کی ملاقات

لاہور(بیورو چیف)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ملاقات کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی جانب سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بجٹ سیشن کے دوران ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے پر سپیکر ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا ۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ستھرا پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر، ماحول کی بہتری، انفراسٹرکچر کی ترقی، تعلیم، صحت سمیت ہر شعبے میں مثالی ترقی وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت کا ثبوت ہے، میٹرو اور الیکٹرو بسوں کی پنجاب بھر میں توسیع کا منصوبہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی عوام کی خدمت کا بہترین منصوبہ ہے، پہلی بار سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر پنجاب کے ہر حلقے میں ترقیاتی کام کرکے وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایک مثبت سیاسی اور جمہوری روایت قائم کی ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی پارلیمان، جمہوریت اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں