فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب یوتھ کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر چوہد ر ی میمون حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں زیرِ تعلیم بچوں کیلئیماہانہ تعلیمی معاونت پروگرام کا آغاز کیا جائے تاکہ کوئی بچہ مالی مشکلات کے باعث تعلیم سے محرو م نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستا ن پیپلز پارٹی ہمیشہ اس یقین پر قائم رہی ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، نہ کہ صرف صاحبِ استطاعت طبقے کی سہولت۔ پنجاب کا سالانہ بجٹ تقریباً 5.9ٹریلین روپے ہے، اور اگر سیاسی ترجیحات عوامی فلاح پر مرکوز ہوں تو سرکاری اسکولوں کے تقریباایک کروڑ بچوں کے لیے موثر تعلیمی معاونت فراہم کی جا سکتی ہے۔ چوہدری میمون حسین نے تجویز دی کہ:پلے گروپ تا پانچویں جماعت کے طلبہ کو 2,000 روپے ماہانہ’ چھٹی تا آٹھویں جماعت کے طلبہ کو 2,500 روپے ماہانہ’ نویں تا دسویں جماعت کے طلبہ کو 3,000 روپے ماہانہ تعلیمی معاونت دی جائے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر سالانہ تقریباً 250سے 350ارب روپے خرچ ہوں گے، جو پنجاب کے مجموعی بجٹ کا صرف 4سے 6فیصد بنتا ہے، مگر اس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر سڑکوں، عمارتوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے جا سکتے ہیں تو مزدور، کسان اور محنت کش طبقے کے بچوں کی تعلیم کے لیے بھی وسائل فراہم کیے جا سکتے ہیں۔




