سکولوں میں سب سے زائد عرصہ سے تعینات اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) سکولوں میں سب سے زائدعرصہ سے تعینات اساتذہ کو ہٹانے کافیصلہ کر لیا۔ اپ گریڈ سکولزمیں تخلیق کی گئی26ہزار نئی آسامیاں پرانے اساتذہ سے پرکی جائینگی ۔ مذکورہ آسامیوں پر ایک بھی نیاٹیچر بھرتی نہیں کیا جائیگا۔سکولزمیں تخلیق کی گئی26ہزارنئی آسامیاں ریشنلائزیشن سے پر کی جائیں گی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اپ گریڈ سکولزمیں ایس این ای کیمطابق واچ لسٹ کو اپڈیٹ کر دیا۔ سکول انفارمیشن سسٹم پر پیلا رنگ سرپلس اساتذہ کو ظاہر کرے گا۔سرخ رنگ سکول میں مزید کتنے اساتذہ درکار ہیں کو ظاہر کرے گا۔سبز رنگ اس بات کی علامت ہوگا کہ سکول میں اساتذہ بچوں کی تعداد کی مطابق ہیں،پروموشن وڈسپوزل پرموجوداساتذہ کے تبادلوں کے بعد خودکارنظام کے تحت ریشنلائزیشن کیے جانیکا امکان ہے۔ خودکارنظام کے تحت سرپلس اساتذہ کوان سکولو ں میں ٹرانسفرکیا جائیگا جہاں ٹیچرزکی شارٹیج ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں