لاہور (بیوروچیف) سکولوں میں چھٹیوں کے متعلق اہم اطلاع سامنے آ گئی ہے جس سے با خبر ہونا تمام سٹوڈنٹس اور والدین کے لئے ضروری ہے سموگ آنے سے پہلے ہی سموگ آنے کا یقین کر کے یہ افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ پنجاب کی حکومت سردیوں کے موسم کی چھٹیاں وقت سے پہلے کر دے گی۔لاہور میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے متعلق نہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں نہ ہی پنجاب حکومت کے کسی دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں کوئی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا یہ مفروضہ قبل از وقت ہے کہ گزشتہ سال سموگ کی صورتحال کی وجہ سے بچوں کے سکولوں مین چھتیاں کچھ روز پہلے کی گئی تھیں تو اس سال بھی سردیوں کی چھتیاں وقت سے پہلے ہی کی جائیں گی۔ ایسا کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ لاہور شہر اور پنجاب بھر میں دن بھر گرمی رہتی ہے، سردی آنے کا دور تک کوئی امکان نہین لیکن اچانک یہ افواہ پھیلنے لگی ہے کہ سموگ آئے گی تو پنجاب کی ھکومت سکولوں مین سردیوں کی روایتی چھتیاں وقت سے پہلے کر دے گی۔ اس افواہ کے لئے بنیاد اس خبر کو بنایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصا لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر بعض لوگوں نے اس خبر سے یہ نتیجہ نکالا کہ سموگ کا تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثر پڑے گا اور سکولوں میں چھٹیاں جلد ہو جائیں گی۔ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کئے تھے، بعد ازاں ان غیر معمولی چھٹیوں کے سپیل میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے کسی بھی ادارہ نے سکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔




