سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں3ارب روپے جاری

لاہور (بیوروچیف) محکمہ خزانہ نے سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں تین ارب روپے جاری کئے گئے ہیں،اس بجٹ سے سکولوں کے روز مرہ کے معاملات حل ہو سکیں گے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ ماحولیات کے 75کروڑ اسی لاکھ روپے بھی جاری کردیئے گئے ہیں،محکمہ ماحولیات کویہ بجٹ ماحولیاتی اقدامات اور آپریشنل اخراجات کے لئے جاری ہوا ہے۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں