چنیوٹ (نامہ نگار)گورنمنٹ ماڈل پرائمر ی سکول میں شادی کی تقریب میں خواجہ سراوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ ایجوکیشن کا نوٹس۔ سکول ہیڈ مسٹریس سمیت تین افراد معطل تفصیلا ت کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ چاہ بوٹیانوالہ کے گورنمنٹ ماڈل پرامری سکول کی عمارت کو مبینہ طور پر شادی کی تقریب کے لیے استعمال کیا گیا جس میں خواجہ سراوں کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وارل ہوی بچوں کے والدین نے محکمہ ایجوکیشن پر شدید تنقید کی تو محکمہ تعلیم چنیوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے سکول ہیڈ مسٹریس سمیت تین ملازمین کو معطل کر دیا۔ معطل ہونے والوں میں ٹیچرز مقدس اقبال، ثمینہ بتول اور چوکیدار اعجاز رضا شامل ہیں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر وومن نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا




