سکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے12سالہ طالب علم جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھانہ کر کے علاقہ 592گ ب میں پرائیویٹ سکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 12سالہ طالب علم جاں بحق۔ پولیس نے سکول مالک اور پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق اے ایس آئی شاہد نے بتایا کہ 596گ ب میں عاشق حسین نے ماڈرن پبلک سکول بنا رکھا ہے اور عروج بی بی کو پرنسپل تعینات کیا ہے۔ 595گ ب کا12سالہ علی حیدر ولد آصف پانچویں جماعت کی تعلیم حاصل کرتا تھا سکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے سکول مالک اور پرنسپل کیخلا ف 319ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں