فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر)چک نمبر 132 آر بی میں سکول کی چھت گرنے کے واقعے میں 15 سالہ طالب علم زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق چھت گرنے سے طالب علم سجاد ولد زاہد اقبال کے سر پر چوٹیں آئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمی طالب علم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ منتقل کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سکول سیل کر دیا راو عبدالکریم نے متعلقہ آفسران سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔




