فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ مردان کے گوردوارہ میں سکھ میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے محرکات کو منظرعام پر لانے کے لیے شفاف تحقیقات اور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردارتک پہنچانا چاہئے ۔ انہوں نے دوہرے قتل پردکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مردان میں گوردوارہ کے کیئرٹیکر میاں بیوی کاقتل قابل مذمت ہے-جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کی جان ومال کی حفاظت بھی ریاست کی ذمہ داری ہے واقع میں ملوث قومی مجرم ہیں پاکستان میں امن تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کا مقابلہ کرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچارہے ہیں امیدہے سکھ میاں بیوی کے قاتل بھی بہت جلدانجام کوپہنچیں گے۔




