کمالیہ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے کمالیہ اور گردونواح میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پریس کلب کمالیہ کے عہدیداران رانا اسرار احمد خاں خالد پرویزمیکن امجد سعید خرم راجپوت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمالیہ میں سکیورٹی کے نظام کو مزید مثر بنانے کے لیے پولیس گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، حساس مقامات، اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کو مزید سخت کیا گیا ہے تاکہ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے اور منشیات فروشوں، اشتہاری ملزمان اور عادی مجرموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بھی فروغ دیا گیا ہے ، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر مانیٹرنگ سسٹمز سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کے اقدامات جاری ہیں، اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے تحفظ اور اعتماد کی بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے ۔




